روحانی باپ کے62،63 میں بیٹا پھنس گیا،خورشید شاہ

ضیا الحق کو پتہ ہوتا کہ روحانی بیٹا اس میں پھنسے گا تو یہ آرٹیکلز نہ ڈالتا،اپوزیش لیڈر

 پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آرٹیکل 62،63 نکالنے کی مخالفت کی تھی، روحانی باپ کے62،63 میں خود اس کا بیٹا پھنس گیا، ضیا الحق کو پتہ ہوتا کہ روحانی بیٹا اس میں پھنسے گا تو یہ آرٹیکلز نہ ڈالتا۔ چنیوٹ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی اب نہیں ہے،پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کےدلوں میں ہے،پیپلزپارٹی اقتدارکی سیاست نہیں کرتی،پیپلزپارٹی کوحکمران بننے کاشوق نہیں،آج کوئی کنٹینر پر چڑھ کر گالم گلوچ تو کوئی خود کو معصوم ثابت کرنا چاہتا ہے۔جیالوں کو آج باہر نکل کر جمہوریت کی جنگ لڑنا پڑے گی،پنجاب والو سچائی کی سیاست کے لیے بلاول کا ساتھ دو۔