16 نومبر 2018
تازہ ترین
رواں سال 1.8 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی ترسیل

رواں مالی سال 2017õ18 کے ابتدائی 10ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً 1.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ، جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 18.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 2.4 ملین افراد نے سٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے اپلائی کیا  اور انہیں 350 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ۔ ایس بی پی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پاکستانی 175 ارب روپے سے زائد کی خیرات صدقات کرتے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے دوران دیگر کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟