25 ستمبر 2018
تازہ ترین
رواں سال ترسیلات زر میں21فیصد اضافہ

 بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے ماہ (جولائی) میں ایک ارب 92 کروڑ 97 لاکھ امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں 1 ارب 54 کروڑ 16 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ جولائی 2018 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1929.76 ملین ڈالر رہیں جو جون 2018 کے مقابلے میں 21.03 فیصد زائد ہے، جبکہ جولائی 2017 کے مقابلے میں 25.17 فیصد زائد ہے۔ بہ لحاظ ملک جولائی 2018 کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 437.48 ملین ڈالر، 433.42 ملین ڈالر، 280.34 ملین ڈالر، 277.51 ملین ڈالر، 199.31 ملین ڈالر اور 64.90 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔جولائی 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 408.84 ملین ڈالر، 334.63 ملین ڈالر، 193.7ملین ڈالر، 199.18 ملین ڈالر، 192.02 ملین ڈالر اور 52.08 ملین ڈالر تھیں۔ جولائی 2018 میں ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 236.80 ملین ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2017 میں ان ممالک سے 161.22 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟