16 نومبر 2018
رواں برس چینی کی پیداوار میں 14 لاکھ ٹن اضافہ

 رواں سیزن میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت سے 14 لاکھ ٹن زائد رہی، ملک میں چینی کی پیداوار 64 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے 5 لاکھ ٹن کم رہی۔گذشتہ سیزن میں 69 لاکھ ٹن چینی زیادہ پیدا ہوئی تھی مگر اس کے باوجود ملک میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت سے اب بھی 14 لاکھ ٹن زائد ہے، چینی کی مقامی ضرورت لگ بھگ 50 لاکھ ٹن ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں چینی کی پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت چینی کی برآمدات کے کوٹے کا برقت درست تعین کرے اور سپورٹ پرائز دیکھ بھال کر سیٹ کرے جس سے کاشتکاروں اور شوگر ملرز کسی ایک کا بھِی استحصال نہ ہو۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟