روئی کی قیمت7000روپے من

  مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و سپننگ ملز کی جانب سے خریداری میں زبردست اضافہ کے باعث روئی کے بھائو میں فی من 300 تا 400 کا روپے نمایاں اضافہ ہوگیا جس سے روئی کا بھائو فی من 7000 روپے پر پہنچ گیا،  اسی طرح پھٹی کا بھائو بھی فی 40 کلو 3400 تا 3500 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی ریٹ کمیٹی نے سپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کا اضافہ کرکے  سپاٹ ریٹ فی من 6600 روپے کے بھائو پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو فی من 6000 تا 7000 روپے جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 2800 تا 3350 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 6450 تا 7000 روپے جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 2900 تا 3450 روپے ہوگیا۔  


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟