19 جنوری 2019
تازہ ترین
رنگین آنکھوں والی بلیوں کے انٹرنیٹ پر چرچے

پالتو جانوروں میں بلیاں سب سے زیادہ پسندیدہ پالتو جانور کہلائی جاتی ہیں، جو لوگ انھیں پال نہیں سکتے وہ ان کی تصویروں کے شیدائی ہو کر ہی گزارا کر لیتے ہیں۔آئرس اور ابیس بھی ایسی دو جڑواں بلیاں ہیں جن کا مالک تو ایک ہے لیکن سوشل میڈیا پر انھیں پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار  سے زیادہ ہے۔

ان بلیوں کو خوبصورت صرف برف جیسی ان کی سفید ’فر‘ نہیں بناتی بلکہ اس میں اضافہ کرتی ہیں ان کی دو رنگی آنکھیں اور اسی وجہ سے انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بننے کے بعد سے ہی ہی یہ دورنگی آنکھوں والی جڑواں بہنیں مشہور ہیں۔ان جڑواں بلیوں کے فالورز ان کی دو رنگی آنکھوں کے دیوانے ہیں، بلیوں کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری پیلی ہے۔ آنکھوں کی یہ رنگا رنگی ان کے سفید رنگ پر خوب جچتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟