24 اپریل 2019
تازہ ترین
رنگت بدلنے والا آکٹوپس

رنگت بدلنے والا آکٹوپس

جانوروں کی دنیا میں اب تک دو جانور واضح طور پر انسانی تحقیق اور مشاہدے کا حصہ بنے۔ جو اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ ایسے دونوں جانور رینگنے والے جانوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک گرگٹ ہے اور دوسرا آکٹوپس۔  آکٹوپس کی جلد پر تحقیقی کام کرنے والے سائنسدانو ں نے کہا ہے کہ انکی جلد کی رنگت میں حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھی ہیں اور سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ سوتے وقت انکی جلد کی رنگت کچھ اور ہوتی ہے ۔ غنودگی کے عالم میں رنگ کچھ اور ہوجاتا ہے اور جب یہ پوری طرح سے آنکھیں کھول لیتے ہیں تو انکی رنگت بھی بدل جاتی ہے۔ کولوارڈو کے جنگلات میں پائے جانے والے  آکٹوپس کی جو فوٹیج سامنے آئی ہے اس میں یہ صاف دیکھا جا سکتاہے کہ انکی جلد کی رنگت ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھورے سے سفید ، سفید سے کاہی مائل سبز اور پھر سرخ ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق رنگت کی اتنی تیز رفتار تبدیلی قدرت کا عطیہ ہے اور تبدیلی کا یہ انداز دشمنوں سے انہیں بچاتا بھی ہے۔ جب ان پر غنودگی کا عالم ہوتا ہے تو یہ بھی دوسرے جانداروں کی طرح جن میں انسان بھی شامل ہے خواب دیکھنا اپنی عادت بنا لیتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟