23 ستمبر 2018
 رنبیر کپور پر 50لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر

رپورٹس کے مطابق اداکار کا بھارتی شہر پونے میں ایک اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے شیتل سوریاونشی نامی ایک شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا تاہم اب اس کرائے دار نے رنبیر کپور پر گھر سے بے دخل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر کردیا ہے۔شیتل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے رنبیر کپور سے یہ اپارٹمنٹ ماہانہ 4 لاکھ روپے کرائے پر ایک سال کیلئے حاصل کیا تھا اور اس کیلئے انہوں نے 24 لاکھ روپے بطور بیعانہ جمع کروایا تھا لیکن رنبیر کپور نے معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پورا ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا۔اس معاملے پر رنبیر کپور نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا انہوں نے شیتل کو اپارٹمنٹ خالی کرنے کیلئے نہیں کہا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسے خالی کیا ہے اور 3 مہینے کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا جسے بیعانے کی رقم سے کاٹ لیا گیا ہے، کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہو گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟