15 نومبر 2018
تازہ ترین
رنبیر کپور  معمر شخص کے روپ میں

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم سنجو میں تو اپنی منفرد لکس اور اداکاری سے سب کو حیران کیا ہی تھا اور اب ان کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ رنبیر کپور نے نئی تصویر میں ایک معمر شخص کا روپ دھار رکھا ہے، جسے دیکھ کر قیاس کیا گیا کہ شاید وہ اپنی اگلی فلم میں ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کریں گے۔ لیکن ہم بتاتے چلیں کہ رنبیر کا یہ روپ کسی فلم کے بجائے ایک بھارتی اشتہار کے لئے ہے جس میں وہ بڑی عمر کے ایک سیلزمین بنے ہیں۔ رنبیر اس وقت فلم براہم سترا کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟