26 ستمبر 2018
تازہ ترین
رنبیر کپور اب سرکٹ کے روپ میں نظر آئیں گے

بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے رنبیر کپور نے معروف اداکار ارشد وارثی کی فلم منا بھائی کے نئے سیکوئل سے چھٹی کرا دی۔ بھارتی فلم نگری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور تمام بڑے ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور اسی وجہ سے رنبیر نے کئی اداکاروں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں اور اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے فلم منا بھائی میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی چھٹی کرا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے کیریئر کو نئی روح پھونکنے والے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی مشہور زمانہ فلم منا بھائی کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے ہدایتکار کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ فلم کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی جگہ اس بار رنبیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم میکرز نے رنبیر کی بڑھتی مقبولیت اور سنجے دت کے ساتھ ان کی زبردست کیمسٹری کے پیش نظر  اداکار کو مشہور کردار سرکٹ کے لئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ، تاکہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا سکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟