22 ستمبر 2018
تازہ ترین
 رنبیر دنیا کے بہترین شوہر ہوں گے، کرن جوہر

 نامور بالی وڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے۔ کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے ریڈیو شو کالنگ کرن کے دوران  نہ صرف رنبیر کپور کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے بلکہ انہیں بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔ شو کے دوران رنبیر کپور نے کرن جوہر سے پوچھا اگر آپ کسی رشتے میں کوئی غلطی کرتے ہیں اور وہی غلطی دہراتے ہیں تو آپ اپنی غلطی کس طرح درست کر سکتے ہیں؟ جس کے جواب میں کرن جوہر نے کہا بہتر ہے آپ اس رشتے سے باہر نکل جائیں کیونکہ ایک ہی غلطی کو بار بار دہرانا ٹھیک نہیں۔ بعد ازاں رنبیر نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ میری گرل فرینڈ کو میرے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ جس پر کرن جوہر نے جواب دیا کہ آپ دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے ۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ان دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہیں ، جبکہ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں دونوں مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟