19 جنوری 2019
تازہ ترین
رنبیر اور عالیہ کی منگنی کی تاریخ سامنے آ گئی

نامور بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔  رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لئے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیر کی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کر لے۔ رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم روکے کے لئے بھی منالیں۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کپور فیملی کے کچھ زیادہ ہی قریب آگئی ہیں، انہوں نے سال نو بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منایا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟