23 ستمبر 2018
تازہ ترین
رنبیر اورعالیہ  کی شادی سے کوئی اعتراض نہیں،رشی

نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا  ہے کہ انہیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ رنبیر جس سے چاہے شادی کرے یہ اس کی زندگی ہے۔  انٹرویو دیتے ہوئے رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ انہیں رنبیر اور عالیہ کی شادی پر اعتراض نہیں، یہ رنبیر کی زندگی ہے وہ جس سے چاہے شادی کرسکتا ہے۔ رشی کپور نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں، میری بیوی نیتو اور رنبیر ہم تینوں عالیہ کو بہت پسند کرتے ہیں، میں اپنے بیٹے پر اپنی مرضی نہیں چلانا چاہتا، میں نے اور میرے دونوں چچائوں شمی اور ششی کپور نے بھی اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ اس لیے میرے بیٹے کو بھی پورا حق ہے کہ وہ جسے چاہے اپنا جیون ساتھی بنائے اور اب رنبیر کو شادی کرلینی چاہئے کیونکہ میں اپنے پوتا پوتی کھلانا چاہتا ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟