24 اپریل 2019
تازہ ترین
رمیز راجہ میدان میں کوچز کی دراندازی کیخلاف

رمیز راجہ میدان میں کوچز کی دراندازی کیخلاف

 آئی پی ایل کوچز کی میدان میں دراندازی رمیز راجہ کو کھٹکنے لگی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ اننگز شروع ہونے سے قبل جب کھلاڑی میدان میں جمع ہوکر حکمت عملی کے بارے میں بات اور اپنا عزم جواں کرتے ہیں تو کوچز کیوں ان کے درمیان آ دھمکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بائونڈری کے اندر75 میٹر کے گرائونڈ میں کپتان کی حکمرانی ہونا چاہئے، جس کو ٹیم کی قیادت کرنا ہے وہی باس نظر آئے اور کھلاڑیوں کو ہدایت دے تو بہتر ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟