26 ستمبر 2018
تازہ ترین
   رشی کپور نے پاکستانی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب رشی کپور سےبھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستانی اداکاروں کے پاس بھارتی فلموں میں کام کرنے کےلئے باقاعدہ سرکاری اجازت نامے موجود تھے لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ پاکستانی اداکاروں نے اُڑی حملے کی مذمت کرنے سے انکار کردیا جو انہیں بہت بُرا لگا۔ البتہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ بھی جلد ہی حل ہوجائے گا۔ ’’ہمیں کسی غلط یا ناپسندیدہ چیز میں نہیں پڑنا چاہئے اور نہ اسے بڑھاوا دینا چاہئے؛ یہ دونوں ملکوں کےلئے خطرناک ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔ پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی سرکاری پابندی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا وہ اس معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہیں لیکن جو فلمیں پہلے بن چکی ہیں اُن پر پابندی لگانا درست نہیں کیونکہ ان پر بہت پیسہ لگ چکا ہے۔’’مجھے پاکستانی فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں اس میں کام نہیں کروں گا۔ میرا ملک اسے پسند نہیں کرے گا اور مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ اگر پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے تو میں کسی بھی قیمت پر اس کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا،‘‘ رشی کپور نے واضح کیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟