22 نومبر 2018
تازہ ترین
  رشین سلاد بنانے کا طریقہ

اجزا

سیب۔۔۔۔ دو سے تین عدد درمیانے

انناس کے چھوٹے ٹکڑے۔۔۔۔ ایک پیالی

آلو ۔۔۔۔ دو سے تین عدد

گاجر ۔۔۔۔ دو عدد درمیانی

مٹر کے دانے ۔۔۔۔  ایک پیالی

نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

سفید مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔  ایک چائے کا چمج

چینی ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس ۔۔۔۔ دو کھانے کےچمچ

مایونیز۔۔۔۔ایک پیالی

فریش کریم ۔۔۔۔ آدھی پیالی

مایونیز کے اجزا

انڈوں کی زردی۔۔۔۔  دو عدد

نمک ۔۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سفید مرچ پسی ہوئی ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

پسی ہوئی رائی ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

جینی ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

سرکہ یا لیموں کا رس ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

کوکنگ آئل ۔۔۔۔ ایک پیالی

ترکیب

مایونیز بنانے کے لئے صاف اور خشک پیالے میں نمک، سفید مرچ، چینی اور پسی ہوئی رائی کو انڈے کی زردیوں کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اور مستقل پھینٹتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کوکنگ آئل ڈالتے جائیں۔ آخر میں سرکہ ڈال کر اتنی دیر پھینٹیں کہ آمیزہ اچھی طرح گاڑھا ہوجائے۔  

مایونیزتیار ہے کچھ دیرکیلئے  فریج میں رکھ دیں۔

تمام پھلوں اور سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

ایک لٹر ابلتے ہوئے پانی میں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ تیز آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک ابا لیں اور گرم پانی سے نکال کر ان پر ٹھنڈا پانی بہا دیں۔

 پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر ان میں لیموں کا رس، نمک، سفید مرچ اور چینی شامل کریں اور فریش کریم  پھینٹ کر مایونیز میں ملائیں اور مکس پھلوں اور سبزیوں میں اچھی طرح ملا لیں۔  

خوش ذائقہ رشین سلاد تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟