26 ستمبر 2018
تازہ ترین
رحمان ملک کی وزیراعظم سے آر ٹی ایس کی ناکامی  پر کمیٹی بنانے کی درخواست

 چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے الیکشن کے روز الیکشن کمیشن کے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم  کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔  رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ داخلہ کمیٹی کو سینیٹ نے الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی اور بطور وزیر داخلہ عمران خان کمیٹی سے تعاون کے پابند ہیں۔ خط میں چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ چلانے کو خط لکھا تھا، آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین ازحد ضروری ہے۔ قومی مفادمیں ہے آر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائے اور کیبینٹ ڈویږن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟