13 نومبر 2018
 راہداری منصوبے سے خطے کے لوگوں کو فائدہ ہو گا: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی باہمی مفاد اور تعاون کی بنیاد پر قائم ہے ، راہداری منصوبے سے خطے کے لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔اسلام آباد میں بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ٹائن گائولی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سیکورٹی ،تجارت اور ترقیاتی منصوبوں میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے ۔ پاکستان اور چین کا مستقبل مشترکہ اور راہداری منصوبہ کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے کے تحت مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ، پاکستان اور علاقے کے دیگر ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ، پاکستان میں بینکاری نظام متحرک اور منافع بخش کاروبار ہے ۔ 
 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟