22 ستمبر 2018
تازہ ترین
راکٹ کی شکل کا 20 لاکھ مالیت کا قیمتی فاؤنٹین پینر

اس کی قیمت بھی آسمانی ہے یعنی 19900 ڈالر جو پاکستانی روپوں میں 20 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ اسے بنانے میں بہترین کاریگروں نے خاص کردار ادا کیا ہے اور 4 سال کا عرصہ لگا ہے۔ پین میں 99 اوزار اور ٹکڑے ہیں جنہیں ہاتھوں سے جوڑنے کے لیے 500 اقدامات کیے گئے ہیں۔اسے ’’ایسٹروگراف‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک راکٹ یا خلائی جہاز کی صورت میں ایستادہ ہوتا ہے اور ایک چھوٹا مقناطیسی خلانورد بنایا گیا ہے جو راکٹ نما پین کے دروازے سے چپک جاتا ہے۔ایسٹروگراف کو محدود تعداد میں بنایا گیا ہے اور صرف 99 قلم ہی فروخت کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کا سب سے قیمتی قلم ارورا ڈائمنٹے نے بنایا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟