راولپنڈی، گیس لیکیج دھماکہ، خاتون جھلس گئی

 راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے میں گیس لیکیج دھماکے سے خاتون بری طرح جھلس گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے حاجی چوک میں ایک گھر میں صبح سویرے گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے گھر کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔ واقعے میں ایک خاتون جھلس گئی جسے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ رات کو گیس ہیٹر بند نہ کرنے کے باعث گیس کا اخراج ہوتا رہا، صبح سویرے دوبارہ ہیٹر چلانے کی کوشش پر دھماکہ ہوا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟