15 نومبر 2018
تازہ ترین
 رانی کی شاہ رخ  اور سلمان کو سمدھی بننے کی دعا

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے  شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دے دی۔ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں سلمان خان کے گیم شو دس کا دم میں شرکت کی۔ شو کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو سلمان خان سے ملاتے ہوئے کہا کہ اسے بھی سلمان کی طرح لڑکیوں میں گھرے رہنا پسند ہے۔ شاہ رخ خان کی بات پر رانی مکھرجی نے شاہ رخ اور سلمان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کریں گی کہ سلمان خان کی ایک بیٹی ہو اور مستقبل میں  شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام اور سلمان خان کی بیٹی کے درمیان رشتہ بن جائے اور دونوں کی شادی ہوجائے۔ رانی کی بات پر شاہ رخ خان نے کہا  کہ اس کان ام رانی مکھرجی نہیں بلکہ شادی مکھرجی ہونا چاہئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟