22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
رانا ثناکی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم

 لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ  ن  کے رہنما رانا ثنا اللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور دیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ انتخابات اور اس کے بعد سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن  کے رہنما راناثنا اللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟