19 جنوری 2019
تازہ ترین
 راشد لطیف کی سلیکٹرز پرانوکھے انداز میں تنقید

 راشد لطیف نے دورہ جنوبی افریقہ میں بدترین کارکردگی پر انوکھے انداز میں تنقید کرتے ہوئے بہت بڑی عینک پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔ یو اے ای کی سازگار کنڈیشنز میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ میں بھی دونوں میچز میں ناکام رہی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو نظرانداز کرتے ہوئے تشکیل دی جانے والی ٹیم کی شکستوں پرسلیکٹرز بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں، راشد لطیف بھی پیچھے نہ رہے لیکن انہوں نے اس کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک منفرد انداز اپنایا، سابق کپتان نے ایک بڑی سی عینک چہرے پر سجاکر ساتھ لکھا کہ سلیکٹرز کو اس طرح کے چشموں کی ضرورت ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟