23 ستمبر 2018
تازہ ترین
راج کمار ہیرانی سنجو کی کامیابی پربے انتہا خوش

بالی وڈ کے مایہ ناز ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنی فلم سنجو کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور مداحوں کو شکریہ کہتے نہیں تھک رہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمارہیرانی کی ہدایت میں سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم سنجو نے ریلیز کے پہلے روز سے کھڑکی توڑ بزنس دیا اور فلم ریلیز کے ایک ہفتے بعد بھی اچھا بزنس دینے میں کامیاب رہی۔ فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیر کپورکی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے لئے اس فلم ان کی کریئر کی بہترین فلم بھی قرار دیا گیا ۔ مداحوں کے ساتھ فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کرنے بہت خوش ہیں، ہم سب بہتے زیادہ نروس تھے، جیسا کہ ہم کوئی امتحان دینے جارہے ہوں لیکن مداحوں کی جانب سے رد عمل نے بہت خوش کیا۔ ایک ہدایتکار فلم بنا کر اور محنت کرکے یہ ہی توقع کر سکتا ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی اور فلم سنجو کو واقعی بہت زیادہ پسند کیا گیا جس کی بہت خوشی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟