24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد

 مسلم لیگ (ن) نے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اختلاف کے بعد اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے آگئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفرالحق کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا ہے اور اس کے لئے باضابطہ درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دفتر میں جمع کرا دی گئی ۔ ذرائع  کے مطابق راجہ ظفر الحق کی نامزدگی میں جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے حمایت کی ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق گزشتہ دور حکومت میں سینیٹ میں قائد ایوان تھے، جبکہ اس وقت پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے لئے شہباز شریف کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟