راجستھان میں سلمان خان پرحملہ

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی رواں برس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ٴریس3 کی شوٹنگ کے دوران مشتعل افراد نے سیٹ پر حملہ کردیا اور دبنگ خان کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مشتعل افراد نے سلمان خان پر اْس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فلم ساز رمیش ترانی کو فلم کی شوٹنگ روکنے کو کہا، جس کے باعث فوری طور پر فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے