19 جون 2018
تازہ ترین
رابی پیرزادہ کا دس دن میں بارہ کنسرٹ کرنے کا ریکارڈ

 گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دس دن میں بارہ کنسرٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ کنسرٹ لاہور، کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئے گئے۔ تمام کنسرٹ خصوصی طور پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کئے گئے۔ اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا ہے میرے مداح ہی میری شہرت کا باعث ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں۔ ہر شو میں مجھے بے حد پیار اور عزت ملتی ہے۔ مداحوں کے ساتھ سیلفی  بنانے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ ان دس دنوں کے درمیان تمام کنسرٹ میں مجھے سے اچھا کنسرٹ راولپنڈی کا لگا جہاں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد میرے ساتھ سیلفیاں لینے کےلئے آگئی اور سیکیورٹی نے ان کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی لیکن یہ مجھے اچھا نہیں لگا ۔بعدازراں میں نے خود سب لڑکیوں کے ساتھ باری باری سیلفیاں بنوائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟