15 نومبر 2018
رابی پیرزادہ کا البم ''رشک قمر '' تکمیل کے آخری مراحل میں

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کا میوزک البم  رشک قمر تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ البم کے تمام نغمات ریکارڈ ہوچکے ہیں ۔ اب چند روز میں ایک ویڈیو کی ریکارڈنگ بھی کی جائیگی جس کے بعد البم ریلیز کر دیاجائیگا ۔ البم میں نئے گیتوں کے علاوہ بابا بلھے شاہ ؒ کا کلام بھی شامل کیا گیا ہے اور ایک نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا آئٹم   رشک قمر    ری مکس کیا گیا ہے جس کا ویڈیو بنایا جا رہا ہے ۔ البم کی دھنیں سہیل عباس اور عمران سلیم نے ترتیب دی ہیں ۔ گیت میں نے اور میرے بینڈ کے دیگر ارکان نے تحریر کیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا میں امید رکھتی ہوں کہ لوگوں کو میری کاوش پسند آئیگی ۔ اس سے قبل میں نے گلوکارہ ریشماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کا ایک گیت    چوری چوری  ری مکس کیا تھا جو بہت ہٹ ہوا اور میری بہت پذیرائی کی گئی ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟