ذی الحج کا چاند 12 اگست کونظرآنے کےواضع امکانات

پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کونظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست  بروزکوہوگی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند 12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست کوہوگی۔ رویت ہلال رسیرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔ ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟