16 نومبر 2018
تازہ ترین
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انقلابی دوا کی تیاری

 امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انقلابی دوا کی تیاری میں اہم کامیابی حاصل کی ۔ جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نئی دوا میں انسولین کو کیپسول کی شکل میں مریض کو دیا جائے گا۔ محققین کے مطابق اس دوا کی تیاری کا طریقہ کار کافی آسان ہوگا اور اسے کمرے کے درجہ حرارت میں 2 ماہ تک محفوظ رکھنا ممکن ہوگا، جبکہ انجیکشن اتنے عرصے تک محفوظ نہیں رکھے جاسکتے۔ تاہم دوا کی تیاری میں کچھ سال ضرور درکار ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟