09 اپریل 2020
تازہ ترین
 دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی راہیں جدا

دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی راہیں جدا

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کی بجائے رنبیر کے ساتھ انسٹا گرام پر ہولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے جس سے ایک بار پر اداکارہ کی رنویر سے علیحدگی کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم تھیں اور رنویر بھی ادکاارہ سے برملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کئی روز سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب دپیکا نے ایک تصویر شیئر کرکے مزید سنسنی پھیلادی ہے۔دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابقہ دوست رنبیر کپور کے ساتھ فلم ٴٴیہ جوانی ہے دیوانیٴٴ کی ہولی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دی ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ نے رنویر سے علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی ہے۔جس کے بعد دونوں ادکاروں کی جوڑی میں علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی رنبیر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر کو رنویر سے علیحدگی ہی تصور کیا جارہا ہے اور فلم نگری میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم دونوں میں کئی عرصے سے جاری اختلافات کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟