26 ستمبر 2018
تازہ ترین
  دیوی کا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نصب کرنیکی تیاری

سوئس حکومت معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔ بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سپر ہٹ فلم دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ سری دیوی کی اچانک موت نے نا صرف ان کے مداحوں کو ہلاکر رکھ دیا،  بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کو بھی ایک بڑے صدمے سے دو چار کر دیا۔ سری دیوی کی موت کے بعد انہیں نا صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا اور خراج عقیدت پیش کیا گیا، اب سوئٹزر لینڈ میں بھی سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔ سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری دیوی کی مشہور فلم  چاندنی کی شوٹنگ میں سوئٹزر لینڈ کے مناظر دکھائے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔ سوئس حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سوئٹزرلینڈ میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟