17 نومبر 2018
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا

مریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں دہشتگردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پولیس کیڈٹس کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد براہ راست عوام کی خدمت کے کیریئر سے وابستہ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان کربی نے کہا ہے کہ اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟