15 نومبر 2018
تازہ ترین
 دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، شاہ سلمان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی خدمت ایک اعزاز ہے جسے اللہ کی توفیق سے بہ احسن و خوبی ادا کرتے رہیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق منیٰ کے شاہی محل میں سالانہ تقریب برائے احسن کارکردگی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے انتظامات کرنے والے اداروں کے سرکاری افسران، مختلف ریاستوں کے سربراہان، اسلامی دنیا کی معروف شخصیات، اور دیگر مہمان گرامی سے خطاب کیا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے پر مبارکب باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی دو محبوب عبادت گاہوں کی خدمت کا شرف بڑے اعزاز کی بات ہیں اور اللہ کی جانب سے اس نیک کام کی ادائیگی کے لیے ہمارا چنا جانا خوش نصیبی ہے۔ اللہ حجاج کرام کی عبادتوں اور ہماری خدمت کو شرف قبولیت بخشے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام برداشت اور صبر کا حکم دیتا ہے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ سعودی عرب خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داری کو نبھاتا رہے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔


 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟