25 ستمبر 2018
تازہ ترین
دہشتگردوں کی فنڈنگ ، وزارت داخلہ کا مکمل معلومات دینے سے انکار

ٟ انکا کہنا تھا کہ بعض غیر ملکی ادارے پاکستان میں افراتفری  پھیلانے کیلئے فنڈز جاری کرتے ہیں جبکہ یہ گروہ منشیات  فروشوں سے بھی رابطے میں رہتے ہیں   جو کہ پاک افغان سرحد پر سرگرم  رہتے ہیں  حکومت نے ان کیخلاف اقدامات کئے ہیں اور ایف ای آر اے کے تحت 498 مقدمات  درج کئے گئے ہیں ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات  کے دوران شیخ آفتاب نے ایوان بالا کو بتایا کہ  سی  ایم ایچ ہسپتالوں میں سول مریضوں سے باقاعدہ  طورپر فیس وصول کی جاتی ہے اور کڈ نی ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے   سہولیات موجود ہیں لیکن  ان سے وہی لوگ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جو ان کے قریبی رفقائ ہوں۔ وزیر مملکت  مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ ملک  میں پہلی مرتبہ ایک کلیم پالیسی بنائی جارہی ہے جس میں تمام علاقوں کو شامل کیا گیا ہے اس پالیسی  کے11چیلنجز  ہیں جن میں ثقافتی ورثہ کو محفوظ  کرنا اور فو ک کو محفوظ کرنا بھی شامل ہے  جبکہ ریڈیو کے ریجنل آرٹ  اور ثقافت  کو بھی پرو موٹ کیا جاتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟