19 جنوری 2019
تازہ ترین
دھاندلی کے ذریعے بیرونی ایجنٹ پاکستان پر مسلط کیے گئے،فضل الرحمان

 جمعیت علماء اسلام  ف  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور  ن  لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں۔ پشاور میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  پرویز مشرف طرز پر نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے، پیپلز پارٹی اور  ن  لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں جب کہ  تحریک انصاف نے احتساب کمیشن ختم کیا ہے تو نیب کیوں نہیں ختم کر سکتے۔ جے یو آئی ف  کے سربراہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرضہ نہ لینے کی باتیں کرنے والوں نے روزانہ 15 ارب کے قرضے لیے، اب ہر شخص ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض ہے، زر مبادلہ ذخائر نصف اور اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، لاکھوں گھر گرا دیے اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے لیکن اب بھی آئی ایم ایف کی شرائط جاری ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  دوسروں کو انڈیا سے دوستی کے طعنے دیتے تھے اب خود کرتار پور کھول دیا اور فائدہ بھی نہ ہوا،  کرتار پورقادیانیوں کے لیے کھولاگیا ہے جب کہ آسیہ بی بی کی بریت عالمی اداروں نے مالی مدد سے مشروط کی  اور فیصلے کے بعد قادیانیوں کا لندن میں اجتماع ہوا جس میں عمران خان سے وعدے ایفا کرنے کا کہا گیا۔ سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ آئین مقدس صحیفہ تو ہے لیکن اس پرعمل نہیں ہو رہا، پاکستان تب ہی مضبوط ہو گا جب آئین پر عمل ہو گا، دھاندلی کے ذریعے بیرونی ایجنٹ مسلط کیے گئے جنہوں نے ان کو مسلط کیا وہ ان سے شکوہ تو کریں گے، کب تک دھاندلی ہوتی رہے گی اور اسٹیبلشمنٹ کردار ادا کرتی رہے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟