17 نومبر 2018
دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیارہیں،وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز ن لیگ کے دور حکومت میں گرفتار ہوئے اس میں ہماری گورنمنٹ کا کوئی کردار نہیں۔ نجی ٹی وی   کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے انتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے،دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیارہیں،اپوزیشن آج تک نہیں بتاسکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی ہے،اپوزیشن کو یہ نہیں پتا کہ کہاں سے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا، اپوزیشن یہ بھی نہیں بتا سکی کہ کس چیز کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چندہ مانگتے ہیں تو عوام کو یقین ہوتا ہے صحیح جگہ استعمال ہوگا،اپوزیشن کو یقین دلاتے ہیں ان کے پیسے ڈیمز کی تعمیر میں خرچ ہونگے،حکومت گردشی قرضوں کے حوالے سے معاملہ حل کرنے جارہی ہے،گیس بجلی اورکھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،ہم ملک کی کشتی کو ساحل پر لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ن لیگ کی حکومت گیس، بجلی اورکھاد کے شعبوں کا بیڑہ غرق کیا،سی پیک سے متعلق جو بھی وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

 

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟