18 نومبر 2018
تازہ ترین
دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے،حمزہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے کہا  ہے کہ حلف اس  لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی اجلاس آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے، دنیا میں جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے، ہم نے جمہوریت کے لیے ہی جیلیں کاٹی اور جلا وطنیاں دیکھی ہیں۔ حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن عددی لحاظ سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور ثبوت ہیں کہ 90 فیصد فارم 45 پر دستخط نہیں ہوئے، الیکشن کا 21 ارب روپیہ عام آدمی کی جیب سے گیا، فوری طور پر پارلیمانی کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا اور ہر طرف دھاندلی کے نعرے ہیں تاہم ہم آئینی کردار ادا کریں گے اور کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں نہیں نکالیں گے۔  ہمارے قائد نوازشریف کو جیل بھیج دیا گیا، یہ کیسا میچ تھا کہ ایک کیپٹن آزاد اور دوسرا پابند سلاسل تھا، جج نے فیصلے میں لکھا نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی، سپیکر کے انتخاب میں ہمارے 12 ووٹ دوسری طرف پڑ گئے، ہم نے احتجاج کیا تو ڈپٹی سپیکر کو پورے ووٹ ملے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟