17 نومبر 2018
دپیکا کاسونے کے زیورات پہننے سے انکار

 نامور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی روایت کے برخلاف اپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں، لہٰذا دونوں اپنے گھروالوں کے ساتھ خوب زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم دپیکا نے اپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کر دیا اور وہ شادی پر صرف چاندی کے زیورات پہنیں گی۔ یہ بات چونکا دینے والی ہے کیونکہ بھارت اور پاکستان میں اگر دلہن سونے کے زیورات نہ پہنے تو شادی مکمل نہیں سمجھی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا نے یہ فیصلہ شادی کا خرچ بچانے کے لئے نہیں کیا، بلکہ زیورات دلہا اور دلہن کے کپڑوں کے حساب سے خریدے جائیں گے اور اسی لئے دپیکا سونے کے نہیں بلکہ چاندی کے زیورات پہنیں گی۔ دپیکا اور رنویر 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی تاکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟