دپیکا پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید

 سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رنویر سنگھ کی عزت نہیں کرسکتیں تو انہیں چھوڑ دو۔ پریانکا چوپڑا نےورلڈ فوٹوگرافی ڈے پرانسٹا گرام پر اپنی اوراپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی لگتا ہے دپیکا رنبیر کپور کو کبھی بھول نہیں پائیں گی۔ ایک صارف نے غصے میں کہا دپیکا اگر آپ رنویر سنگھ کی عزت نہیں کرسکتیں تو چھوڑ دو اسے، وہ تم سے بہتر جیون ساتھی کا مستحق ہے۔  ایک صارف نے دپیکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا مہربانی کرکے رنبیر کپور کو بھول جائو، تمہیں رنویر سنگھ کے روپ میں اتنا اچھا دوست اور انسان ملا ہے لیکن تم پھر بھی ایک دھوکے باز کے لیے روتی ہو۔ ایک صارف نے دپیکا سے پوچھا اگر تم رنویر سنگھ کے ساتھ خوش نہیں ہو تو اس کے ساتھ کیوں ہو۔ پائل نامی صارف نے کہا میں دپیکا سے بہت متاثر تھی لیکن اب نہیں ہوں کیوں دپیکا آج بھی رنبیر کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟