16 نومبر 2018
تازہ ترین
 دپیکا ، عرفان خان کی صحت کیلئے دعاگو

نامور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار عرفان خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر دھچکا لگا تھا۔ حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کے کینسر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان ایک عام انسان سے بڑھ کر ہیں، میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں، یہ سب کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے،  لیکن عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر میں گنگ رہ گئی تھی۔ دپیکا نے کہا میں اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہہ رہی ہوں کہ زندگی اتنی بھی آسان نہیں، کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے عرفان خان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے ساتھی اداکار جلدی ٹھیک ہوجائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟