16 نومبر 2018
دپیکا شادی سے متعلق سوال پر ناراض

نامور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون شادی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں اور صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ڈپریشن اور پریشانی میں مبتلا افراد کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی ز ندگی میں بھی ایک ایسا دور آیا تھا ، جب وہ بہت زیادہ ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں، لیکن انہوں نے اپنے اندر جاری اس جنگ سے ہار نہیں مانی اور بالآخر ڈپریشن سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے دپیکا سے ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی سے متعلق سوال کیا، جس پر دپیکا پڈوکون کو غصہ آگیا اور انہوں نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گی کیونکہ اس موقع پر یہ سوال کرنا انتہائی بیوقوفی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟