26 ستمبر 2018
تازہ ترین
دپیکا رنویر کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل پر پابندی

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی جائے گی لیکن استقبالیہ بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے ہوگا۔ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی شادی بھی اٹلی کے خوبصورت مقام تُسکینی میں انجام پائی تھی جس میں دوستوں اور گھر والوں سمیت چند افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟