22 ستمبر 2018
دپیکا اور رنویر کی شادی کی تاریخ آگئی

بالی وڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 20 نومبر کو اٹلی  کے خوبصورت مقام  لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب  میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا،  جبکہ شادی کی تقریب بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اٹلی دپیکا اور رنویر دونوں کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں اپنی زندگی کا سب سے یادگار دن یعنی اپنی شادی یہیں کرنا چاہتے ہیں، تاہم دونوں کی شادی کے استقبالیے کی تقریب  بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے منعقد کی جائے گی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟