دپیکا اور رنویر خاتون مداح  پر بھڑک اٹھے

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ ویڈیو بنانے پر خاتون مداح پر بھڑک اٹھے۔ دپیکا اور رنویر ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کے دورے پر ہیں جہاں دونوں خوب سیرو تفریح کر رہے ہیں۔ اس دوران دونوں نے ڈزنی ورلڈ پارک کی بھی سیر کی جہاں ایک مداح زینب نے ان کی ویڈیو بنائی جس پر دپیکا نے آکر ویڈیو کو بند کر دیا۔ انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی زینب نامی خاتون نے لکھا کہ دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔ تاہم کچھ پرستاروں نے تبصرہ کیا کہ دونوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے وہ اس وقت چھٹیوں پر ہیں۔ زینب خان نے منفی تبصروں کے جواب میں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ میں دونوں کی بہت بڑی مداح تھی، لیکن ان سے خوفناک ملاقات کے بعد میرے پاس کوئی الفاظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دپیکا میری جانب مسکراتے ہوئے بڑھیں تو میں نے سوچا وہ واقعی تصویر کے لئے آرہی ہیں، لیکن پھر اچانک رنویر سنگھ آئے اور مجھ پر خوب چلائے۔ زینب خان نے کہا کہ دونوں کی بد اخلاقی کی ویڈیو میں نہیں بنا سکی ،کیونکہ وہ بالکل میرے منہ پر چلا رہے تھے اور اس وقت میں ششدر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ میری نظروں میں دونوں کی کوئی عزت نہیں رہی اور مجھے احساس ہوگیا کہ کتنا زیادہ جھوٹی شکل پیش کی جاتی ہے ۔ بعد ازاں کچھ مداحوں نے زینب خان کی حمایت کرتے ہوئے تبصرے کئے کہ دونوں کو برے رویے سے پیش نہیں آنا چاہئے تھا جب کہ کچھ نے کہا کہ دونوں کوئی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟