23 ستمبر 2018
دو نئے پی سی بی گورننگ بورڈ ممبر ان کا نوٹیفکیش جاری

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے 2 ارکان کی نامزدگی کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق سربراہ اور نامزد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور اسد علی خان خان کی بطور پی سی بی گورننگ بورڈ ممبران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احسان مانی اور اسد خان گورننگ بورڈ میں 3 سال کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ، جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔ گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائیٹل سپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔ یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے اور الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔ نجم سیٹھی کی جانب سے بطور پی سی بی چیئرمین استعفے کے بعد پیر کو عمران خان نے احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے، جبکہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔ پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہونے کے چار ہفتوں کے اندر انتخابات کروانے ہوتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟