21 ستمبر 2018
تازہ ترین
دو منٹ میں پائیں پرسکون نیند

بے خوابی دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ہے جو کہ ایک تہائی بالغ مردوں و خواتین کو درپیش ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی نیند نہیں آتی اور رات کروٹیں بدلتے گزر جاتی ہے تو فکر نہ کریں، آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جو دو منٹ میں آپ کو نیند کی وادیوں میں پہنچا دے گا۔ یہ طریقہ امریکی فوج کی ایک ایسی خفیہ تیکنیک ہے جو محض 2 منٹ کے اندر سلانے میں مدد دیتی ہے۔ 1981 میں شائع ہونے والی کتاب میں درج اس تکنیک کا مقصد مشکل حالات یعنی میدان جنگ میں بھی فوجیوں کو سونے کے قابل بنانا ہے اور 6 ہفتوں کی مشق سے ہی 96 فیصد کامیابی ممکن ہے۔ یہ تکنیک مسلز ریلیکس، سانس لینے اور تصور کرنے پر مبنی ہے۔ اس تکنیک کیلئے سب سے پہلے اپنے چہرے بشمول زبان، جبڑے اور آنکھوں کے اردگرد موجود مسلز کو ریلیکس کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد کندھوں کو آگے کی جانب جھکائیں، پھر ایک طرف کے ہاتھ کے اوپری اور زیریں حصے کو ریلیس کریں اور پھر یہی کام دوسرے ہاتھ کے ساتھ کریں اور پھر سانس کو خارج کرکے سینے کو ریلیس کریں۔ آخر میں رانوں سے شروع کرکے ٹانگ کے نچلے حصے کو ریلیکس کریں۔ جب 10 سیکنڈ میں جسم ریلیکس ہوجائے تو اس کے بعد اپنے ذہن کو صاف کریں اور ذہن میں لائیں کہ آپ کسی پرسکون جھیل میں کھڑی کشتی میں لیٹے ہیں اور آپ کے سامنے نیلا آسمان ہے۔ اگر ہوسکے تو اپنے ذہن میں یہ گردان کریں کہ میں کچھ نہیں سوچ رہا، کچھ نہیں سوچ رہا، کچھ نہیں سوچ رہا، ایسا 10 سیکنڈ تک کریں۔ اگر کامیاب ہوئے تو ممکن ہے کہ آپ نیند کی آغوش میں پہنچ جائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟