15 نومبر 2018
دونوں ملکوں میں جنگ ہونا کوئی حل نہیں،شبانہ

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے پاک-بھارت تنازعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہونا کوئی حل نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوز 18 کی جانب سے منعقد کیے گئے سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شبانہ اعظمیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونے چاہئیں اور ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ دے کر خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طلبائ کے لیے کلچرل ایکسچینج پروگرام کا بھی انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع ملے۔  دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ میچ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں لیکن فلم ایک ایسا راستہ ہے جو فنکاروں کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارہ  پیدا کرسکتا ہے۔  دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایسی فلمیں زیادہ بنائی جانی چاہئیں، جن سے محبت اور امن پھیلے۔ پاک-بھارت تنازعات کا حل کبھی بھی جنگ نہیں ہوسکتا، اس سے بہتر اور موثر طریقہ یہ ہے کہ بات چیت سے معاملات حل کیے جائیں تاکہ امن و سلامتی اور استحکام قائم ہوسکے۔اداکارہ شبانہ اعظمیٰ انسانی حقوق، بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں اور اکثر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟