19 مارچ 2019
تازہ ترین
دوسروں سے موازنہ موڈ خراب کرنیکی وجہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق دوسروں کو دیکھ کر اپنا موازنہ کرنا اداسی اور موڈ خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، دوسروں کی مالی حیثیت اور طرز زندگی دیکھ کر کبھی اپنا موازنہ نہ کریں کیونکہ یہ بلا کی طرح آپ پر حاوی ہو کر مستقل مایوس کرنے کا رحجان ہے۔ ماہرین کے مطابق اپنے معیار قائم کیجئے جو حقیقت سے قریب ہوں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی سے ملاقات اور بات چیت کیلئے ضرور وقت نکالیں جو نفسیاتی صحت کیلئے عمدہ نسخہ ہے۔ دوستوں سے بات کرنا ایسا ہے جیسا کہ کوئی درد کش دوا لیتا ہے۔ سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ ہم خیال دوستوں سے ملاقات خوشی کے کئی لمحات فراہم کرتی ہے، ہفتے میں ایک گھنٹہ کسی نہ کسی دوست، احباب یا رشتے داروں کیساتھ گزاریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟