21 نومبر 2018
تازہ ترین
دودھ مزید مہنگا،مائوں کی پریشانی بڑھ گئی  

کراچی میں ڈیری فارمرز کو دودھ کی قیمت پھر بڑھانے کا بھوت سوار ہو گیا۔ ایک روز میں دودھ 6 روپے کلو مہنگا کر کے 90 روپے لیٹر کر دیا جس کے سبب عوام کو اس کی خریداری میں دشورای کا سامنا ہے۔ریٹیلرز یہ کہہ کر بری الزمہ ہو گئے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے سبب ریٹیل سطح پر دودھ مہنگا کرنا پڑا۔ ڈیری فارمرز اپنا رونا رو رہے ہیں کہ دودھ سرکاری نرخ پر بیچنے سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ فارمرز کے مطابق کمشنر کراچی نے جبراً مارچ 2016 میں 80 روپے فی لیٹر دووھ کی قیمت کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کرائے۔عوام کا کہنا ہے کے شہری انتظامیہ خواب غفلت سے نکل کرعوام کو سستے داموں دودھ کی فراہمی یقینی بنائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟